ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون توڑنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز،آئی جی پنجاب نے نیا حکم جاری کردیا

قانون توڑنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز،آئی جی پنجاب نے نیا حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب کے احکامات پرصوبہ بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔گذشتہ روزدفعہ 144کی خلاف ورزی پر818جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف21مقدمات درج کرکے کاروئیاں کی گئیں ۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر 1329قانون شکنوں کو حراست میں لیا گیا۔حراست میں لئے گئے افراد میں سے 209کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 21مقدمات درج، 21ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1282چیک پوسٹیں لگائی گئیں اور26401افراد کو چیک کیا گیا۔17857گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیاگیا۔۔19473شہریوں کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔

1547شہریوں سے شورٹی بونڈز لئے گئے، 875کو پولیس اسٹیشن بھیجا گیا اور382ایف آئی آر درج کی گئیں،57دوکانوں اور4ریستورانوں کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ 8767افراد کو امدادبھی مہیا کی گئی۔لاک ڈاؤن کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کے 5663مقدمات درج کئے گئے۔صوبے بھر میں پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر153مقدمات درج کئے گئے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  نے  ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کارروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے،پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔
 

 یاد رے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 4 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer