ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کی نااہلی،مریض 7روز سے کورونا ٹیسٹ رزلٹ کا منتظر

محکمہ صحت کی نااہلی،مریض 7روز سے کورونا ٹیسٹ رزلٹ کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ) سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کی قرنطینہ میں موجود مریض کورونا ٹیسٹ رزلٹ کا منتظر ہے, محکمہ صحت سات روز میں بھی رپورٹ جاری نہ کرسکا.

تفصیلات کے مطابق  سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں داخل مریض محکمہ صحت کیجانب سے سات روز بعد بھی ٹیسٹ رزلٹ نہ آیا, 57 سالہ بزرگ کو 23 مارچ کی شام سوشل سکیورٹی کی قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا,7 روز کے دوران میڈیکل ٹیم کی تین شفٹیں تعینات جبکہ 50 سے 60 پروٹیکشن کٹس استعمال ہو چکی ہیں۔

زرائع کے مطابق ایس او پی کے تحت سوشل سکیورٹی میڈیکل ٹیم ن سیمپل لے کر محکمہ صحت کے حوالہ کیا, محکمہ صحت کی نااہلی سے مریض انتظار کی سولی پر لٹک گیا جبکہ سوشل سکیورٹی کے پاس قیمتی وسائل استعمال ہو رہے ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer