مزدور طبقے کو مالی امداد دینے کا طریقہ تلاش کرلیا گیا

مزدور طبقے کو مالی امداد دینے کا طریقہ تلاش کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: مزدور طبقے کو مالی امداد دینے کاطریقہ تلاش کرلیا گیا، مزدور طبقے  کی رہنمائی کےلیےہیلپ لائن کی سہولت دی جائے گی، کال سینٹر میں موجود نمائندے خود آن لائن فارم پر کریں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مزدوروں کی مالی امداد کا منصوبہ تیارکرلیا گیا ہے، لیکن ان پڑھ مزدوروں کے لیے آن لائن فارم پرکرنا سوالیہ نشان بن گیا تھا، جس پرمزدوروں کی سہولت کے لیے کال سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزدور بتائے گئے ٹول فری نمبر پرکال کرکے اپنے کوائف بتائے گا اور کال سنٹرمیں موجود نمائندہ بتائے گئے کوائف کے تحت آن لائن فارم پرکرنے کا پابند ہوگا، جبکہ انڈسٹری یا فیکٹری سے نکالے جانے والے مزدوروں کا ڈیٹا متعلقہ محکموں سےحاصل کرکے ان کی شارٹ لسٹنگ کی جائےگی۔

مزدوروں کوابتدائی طور پرچھ ماہ کے 4 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے، جن مزدوروں کے پاس اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہے ان کے اکاونٹ میں رقم منتقل کی جائےگی، جن کے بنک اکاونٹس نہیں انہیں موبائل کیش سروسزکے ذریعے براہ راست رقم بھیجی جائےگی۔

Shazia Bashir

Content Writer