چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت

چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چودھری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت، نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کوحاضری سےاستثنیٰ مل گیا۔
تفضیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کوحاضری سےاستثنیٰ مل گیا۔ عدالت نے تینوں کو ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیا۔
وکیل نواز شریف نے کها هے که تینوں ملزمان کی ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ ریفرنس دائر ہونے تک کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں ہے۔
عدالت نے کها کو ریفرنس دائرہونے پر ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔

چوہدری شوگر ملز کیس
مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے دوران جنوری 2018 میں مالی امور کی نگرانی کرنے والے شعبے نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت چوہدری شوگر ملز کی بھاری مشتبہ ٹرانزیکشنز کے حوالے سے نیب کو آگاہ کیا تھا۔

بعدازاں اکتوبر 2018 میں نیب کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کے بھائی عباس شریف کے اہلِ خانہ، ان کے علاوہ امریکا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ غیر ملکی اس کمپنی میں شراکت دار ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ چوہدری شوگر ملز میں سال 2001 سے 2017 کے درمیان غیر ملکیوں کے نام پر اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری کی گئی اور انہیں لاکھوں روپے کے حصص دیے گئے۔

اس کے بعد وہی حصص متعدد مرتبہ مریم نواز، حسین نواز اور نواز شریف کو بغیر کسی ادائیگی کے واپس کیے گئے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کمپنی میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکیوں کا نام اس لیے بطور پراکسی استعمال کیا گیا کیوں کہ شریف خاندان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے استعمال کی جانے والی رقم قانونی نہیں تھی۔

کیس کے تمام ملزمان حراست میں بھی رھے تاھم بعد ازاں ملزمان کو ضمانت پر رھا کر دیا گیا۔