ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اللہ کا خوف کریں ابھی تک زندہ ہوں ، عطاءاللہ عیسیٰ خا ن خیلوی

اللہ کا خوف کریں ابھی تک زندہ ہوں ، عطاءاللہ عیسیٰ خا ن خیلوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )معروف فوک گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خان خیلوی کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والو اللہ کا خوف کرواور اللہ سے ڈرو میں ابھی تک زندہ ہوں ۔

معروف فوک گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے ایک پیغام میں سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اللہ کا خو ف کرواور اللہ پاک سے ڈرو کیوں بلاوجہ کسی کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہو۔عطاءاللہ نے کہا کہ ان کی پہلے بھی انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں لیکن انہوں نے اللہ واسطے اس کو معاف کردیا جس نے یہ خبر پھیلائی لیکن اب پھر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائے جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مداح پریشان نہ ہووہ بالکل صحت مند ہیں اور جب تک اللہ نے زندگی صحت تندرستی دی تب تک وہ اپنے مداحوں کے لئے گانے گاتے رہیں گے ۔علا وہ ازیں عطاءاللہ عیسی خان خیلوی نے کہا کہ کورونا جیسے مرض سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور گھروں میں رہ کر مثبت سوچیں اور اپنے بچوں اور فیملی کو وقت دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer