کورونا وائرس سے نجات کیلئے ملک بھر کی مساجدوں اور گھروں میں اذانیں

کورونا وائرس سے نجات کیلئے ملک بھر کی مساجدوں اور گھروں میں اذانیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) کوروناوائرس کی مہلک وبا سے نجات حاصل کرنے کے لیے لاہور سمیت ملک بھر میں رات گئے اذانیں دینے کا سلسلہ جاری، دس بجتے ہی لاہور میں  اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوگئیں۔
ملک بھرکی طرح لاہور میں بھی شہریوں نے اپنے گھروں اور مساجد کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ شالیمار،گڑھی شاہو،گجر پورہ،خواجہ کوٹ سعید،دروغہ والا،شریف پورہ،رشید پورہ،کوٹلی پیر عبدالرحمن، اچھرہ،سمن آباد، سبزہ زار،الحافظ ٹاون، مرغزار کالونی،ہربنس پورہ ،فتح گڑھ و دیگر میں کرونا کی وبا سےنجات کےلیے گھر کی چھتوں پر اذانیں دی گیئں ۔شہریوں نے اذان کے بعد دعامغفرت اور کرونا کی وباسے نجات کی دعائیں کیں۔
علما کرام نے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔اپنے گھروں میں رہ کر اللہ تعالی سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer