"ججز اور وکلا کا اب وہ احترام نہیں رہا جو ماضی میں تھا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آج ملک کا ہرسیاسی،معاشرتی اوراقتصادی مسئلہ عدالتوں میں ہی حل ہوتا ہے، ججز اوروکلا کا اب وہ احترام نہیں رہا جوماضی میں کیاجاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کالج آف لاء کےفارغ التحصیل طلبہ وطالبات میں ڈگریوں کی تقسیم کےحوالے سےپی سی ہوٹل میں تقریب ہوئی،چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نےخطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ وکلا کوقانون اوراس کے پس منظرسےمکمل آگاہی ہونی چاہیے،اس لیے ضروری ہےوکیل ادب،ریاضی اور تاریخ پرمکمل عبورحاصل کریں،وکلا کوحالات حاضرہ سے بھی آگاہی ہونی چاہیے اورعلمی قابلیت کےساتھ ساتھ تعلیمی ادارے وکالت کی عملی تربیت بھی دیں، ان کاکہناتھاکہ وکلاء اپنا کنڈیکٹ درست کرلیں کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا، مثالی کردار باوقار مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کا اس موقع پر کہناتھاکہ عدالتوں میں سخت محنت کے ساتھ سچائی بہت ضروری ہے،ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان کا کہنا تھاکہ اس کالج کےطلباء کوہرسال بین الاقوامی سطح پر پہلی پوزیشن لینےکااعزازحاصل ہے،فارغ التحصیل طلباء سےتعلق ختم نہیں بلکہ نئےانداز سےشروع ہوا ہے۔

تقریب میں صدرلاہورہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری سمیت ججز اورطلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جبکہ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نےپروفیسرہمایوں احسان سمیت دیگر کے کالج سے فارغ التحصیل 180 طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer