ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کا لاہور میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت کا لاہور میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے پر افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے  لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا 

صدرِ پاکستان نے  حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہا معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، ایسے سانحات کے تدارک کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔