ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنےکا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنےکا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزارت خزانہ کی پیٹرولیم قیمتوں کےحوالےسے عوام کےلیے اچھی خبر  سامنے آگئی 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنےکا امکان ہے ۔ وفاقی وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کااثرملکی تیل قیمتوں پربھی پڑنےکی توقع ہے،جس سےمہنگائی کےدباؤ کوکم اورمجموعی قیمتوں میں استحکام لانےمیں مدد ملےگی،وزارت خزانہ  کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 11 سے12 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،مالی سال 2025۔26 میں ملکی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں ،مالی سال2025۔26میں معاشی شرح نمو3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، گذشتہ 4 برسوں میں جی ڈی پی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے،معیشت کا حجم 452.1 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے،بجٹ میں برآمدات پر مبنی معیشت کے اقدامات کیے گئے، بجٹ میں ٹیکس گذاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ،بجٹ میں مالیاتی نضم و ضبط کے اقدامات کیے گئے، مالی سال 2026۔27 میں ملکی معاشی منظر نامہ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔