ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی فلائٹس چلانے کے لیے نئی ائیر لائن کو لائسنس جاری

خصوصی فلائٹس چلانے کے لیے نئی ائیر لائن کو لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں علاقائی ائیر پورٹس پر خصوصی فلائٹس چلانے کے لیے نئی ائیر لائن کو لائسنس جاری   کردیا گیا ۔

سول ایوی ایشن نے ساوتھ ائیر کو بلوچستان سمیت سکینڈری ائیر پورٹس کے لیے لائسنس جاری کر دیا ۔ساوتھ ائیر 72 نشستوں والے دو اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ اپنا آپریشن شروع کرے گی ۔

 ائیر لائن حکام  کے مطابق ساوتھ ائیر گلگت اور چترال کے لیے بھی خصوصی فلائٹ آپریشن بھی مستقبل میں شروع کرے گی ۔گلگت اور چترال کے لئے 42 نشستوں والا چھوٹا جہاز خصوصی طور پر خریدا جائے گا ۔

ساوتھ ائیر کو سیاحت کے فروغ کے لیے علاقائی روٹس کے لیے لائسنس دیا گیا ۔