ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاکھوں اساتذہ کو گرمی کی چھٹیوں میں ٹریننگ دےگا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاکھوں اساتذہ کو گرمی کی چھٹیوں میں ٹریننگ دےگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران لاکھوں اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیف حکام کے مطابق ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ ٹریننگ کا آغاز یکم جولائی سے کیا جا رہا ہے اور یہ مکمل طور پر آن لائن موڈ میں ہوگی۔

پالیسی کے تحت پیف کے تمام پارٹنر اسکولوں سے دو، دو اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ کے لیے رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تیار کیا جائے گا، جو اپنے اپنے اسکولوں میں دیگر اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کریں گے۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد پارٹنر اسکولوں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور تعلیم کے معیار میں مزید بہتری لانا ہے۔