بسیم افتخار :آج مالی سال 2025-26 کا آخری دن،کل یکم جولائی کو کمرشل بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر یکم جولائی کو بینکوں میں عوامی لین دین نہیں ہوگا،صارفین ضروری بینکاری معاملات آج ہی مکمل کر لیں۔
حکام کے مطابق کل بینکوں میں صرف اندرونی اور سالانہ حسابات کا کام انجام دیا جائے گا۔
بینکوں کی تمام شاخیں عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی۔
بینک عوامی لین دین دوبارہ 2 جولائی سے معمول کے مطابق شروع کریں گے۔
آج مالی سال 2025-26 کا آخری دن، کل بینک عوامی لین دین کیلئے بند