ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی: کھوکھر چوک میں فائرنگ، 40 سالہ خاتون جاں بحق

مانگا منڈی: کھوکھر چوک میں فائرنگ، 40 سالہ خاتون جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: مانگا منڈی کے علاقے کھوکھر چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔