سٹی42: اسرائیل کے میڈیا میں اب شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ابتدائی دنوں میں تل ابیب میں IDF ہیڈکوارٹر کے قریب واقع 32 منزلہ اپارٹمنٹ بلاک اور ایک شاپنگ مال کو نقصان پہنچا۔
روزنامہ ہاآریتز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے اوائل میں تل ابیب میں کریا فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک 32 منزلہ لگژری اپارٹمنٹ بلڈنگ کو ایرانی بیلسٹک میزائل حملے سے نقصان پہنچا۔
یہ معلومات پہلے اسرائیل کے اندر عام نہیں کی گئی تھیں، کیونکہ اسرائیلی حکام نے ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے والے مقامات کے بارے میں معلومات کو محدود کرنے کی کوشش کی تھی، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ انہیں ایران اپنے میزائلوں کو بہتر طریقے سے کیلیبریٹ کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
اب جنگ کے خاتمہ کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق، 32 منزلہ اپارٹمنٹ بلاک، جو آئی ڈی ایف ہیڈکوارٹر کے کپلان اسٹریٹ کے داخلی راستے کے قریب واقع ہے،اس میں میزائل کے امپیکٹ کے نتیجے میں آگ لگ گئی، اور اس کے مکینوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔
چینل 12 نے الگ سے رپورٹ کیا ہے کہ 'ازریلی مال'، جو کریا ہیڈکوارٹرکے قریب واقع ہے، اس کو بھی بیلسٹک میزائل حملے سے نقصان پہنچا ہے۔
اس مال کی مرکزی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن کئی سٹور فرنٹ جو براہ راست سڑک پر کھلتے ہیں، ان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، جس کا تخمینہ ایک ملین شیکل سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پھر، دنوں بعد، لٹیروں نے تباہ شدہ دکانوں سے بڑی مقدار میں سامان اور نقدی چرا لی۔
12 روزہ براہ راست تنازعہ کے دوران، ایران نے اسرائیل پر 500 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے، جس میں 28 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔