ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج، سزا عمر قید میں تبدیل

پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج، سزا عمر قید میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : قتل کرنے کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج ہوگئی 
لاہور ہائیکورٹ نے مجرم طارق عرف کوڈو کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی،دو رکنی بنچ نے مجرم طارق عرف کوڈو کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی
دو رکنی بینچ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل سپیشل بنچ نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی،ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کی مخالفت کی،تھانہ صدر شیخوپورہ نے 19جنوری 2021کوعمر دراز کے قتل کا مقدمہ درج کیا پراسیکیوٹر نے کہا تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات پرمجرم قصور وار ہے، ٹرائل کورٹ نے وکلاء کے دلائل کے بعد مجرم کو میرٹ پر پھانسی کا حکم سنایا ، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل نے  استدعا کی  مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کی جائے ۔