ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام ؛سوشل میڈیا پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے پر 9 مقدمات؛10 گرفتار

محرم الحرام ؛سوشل میڈیا پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے پر 9 مقدمات؛10 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پولیس محرم الحرام کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف ایکشن میں آگئی 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد آپ لوڈ  کرنے کے جرم میں 09 مقدمات درج کیے گئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض  مواد شیئر کرنے والے 10 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے، فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر 08 افراد گرفتار ہوئے جبکہ واٹس ایپ کے ذریعے قابل اعتراض مواد وائرل کرنے پر بھی 02 افراد گرفتار ہوئے 

سرگودھا، ساہیوال، لودھراں سے 2، 2، بھکر، خانیوال، راجن پور اور لیہ سے ایک ایک قانون شکن گرفتار کیا گیا،

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا  سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کے مرتکب عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں  پنجاب پولیس سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی، قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے مرتکب عناصر کی سرکوبی یقینی بنا رہی ہے۔