شاہد سپرا: لاہور میں لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، ایک سال میں 1لاکھ 28ہزار مقامات پر بجلی چوری بے نقاب,بجلی چوروں کی معاونت پر 51 لیسکو ملازمین معطل,مالی سال میں 12ہزار 483افراد گرفتار، 1لاکھ 27ہزار مقدمات درج کیےگئے۔
لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، ایک سال کے دوران ایک لاکھ اٹھائیس ہزار بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کی معاونت کرنے پر اکاون ملازمین کو معطل بھی کیا گیا۔
مالی سال میں بارہ ہزار چار سو تراسی افراد گرفتار، ایک لاکھ ستائیس ہزار یف آئی آرز درج کروائی گئیں، مالی سال میں نادرن سرکل میں چوبیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، چار سو چھیالیس گرفتار، پانچ ملازمین گرفتار ہوئے۔