عابد چودھری :سی سی ڈی کے مختلف علاقوں میں 4 مبینہ پولیس مقابلے، شاہدرہ اور لوئر مال میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک کر دیئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لوئر مال میں ہلاک ملزم کی شناخت فریاد کے نام سے ہوئی،شاہدرہ میں ہلاک ملزم کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی،سی سی ڈی کینٹ کا باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہو گئے،انسپکٹر اقبال کا ٹیم کے ہمراہ باٹا پور میں سرچ آپریشن کر رہا تھا،دوران چیکنگ موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاگیا،موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت حماد اور آصف کے نام سے ہوئی،ہلاک ملزمان کا تعلق اوکاڑہ اور شیخوپورہ سے تھا،کریمینل ریکارڈ سامنے نہ آ یا،پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دیا،ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی۔