طاہر جمیل:پرچی سسٹم سےچھٹکارہ, لاہور پارکنگ کمپنی نے مزید 15 سائٹس پر آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
شہرکی15مزیدسائٹس کو لبرٹی وبرکت مارکیٹ پارکنگ سائٹ کی طرزپر اپگریڈکیاجائیگا,مذکورہ سائٹس کیلئے100نئےتھرمل پرنٹرزخریدےجائیں گے,نئی مشینوں کوچلڈرن ہسپتال، مین مارکیٹ گلبرگ، ہال روڈپرلگایاجائےگا,بھنڈاراسنٹر، مال روڈ، نیلا گنبد، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ایمپریس مارکیٹ میں لگایا جائیگا.
مذکورہ سائٹس پر ورکرز کو ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز دی جائیں گی,ان سائٹس کو مرکزی ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا,فیصلہ برکت مارکیٹ سائٹ پر آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم کی کامیابی کے بعد کیا گیا,آٹومیٹڈ سسٹم کے نفاذ سے شفافیت اور آمدن میں مزید اضافے کی توقع ہے،تھرمل پرنٹرز، ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کی خریداری کیلئے عنقریب ٹینڈر دیا جائے گا۔