میٹرو ٹرین میں 2 افراد گتھم گتھا ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میٹرو ٹرین میں 2 افراد گتھم گتھا ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میٹرو ٹرین میں دو افراد آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی ٹرینوں میں لڑائی کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو  سامنے آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی میٹرو ٹرین میں دو نوجوان آپس میں لڑ رہے ہیں اور قریب موجود افراد ان کا جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مردوں کو تھپڑوں اور گالیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے آس پاس دیگر مسافر  لڑائی چھڑواتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب اس واقعے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے مسافروں کو میٹرو کا استعمال کرتے ہوئے ذمہ دار بننے کی ترغیب دی ہے۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ کسی بھی ناقابل قبول رویے کی اطلاع ہیلپ ڈیسک کو دیں۔