ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے،عدالت سے بڑی خبر آگئی

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے،عدالت سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ  پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور  کرلیں۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان  شامل تھے۔لارجربینچ میں پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الٰہی کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔

یہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلوں کےخلاف دائر کی گئی تھیں، درخواستوں پر 4کے مقابلے میں ایک کا فیصلہ آیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلے سے اختلاف کیا۔عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کی ہیں جب کہ عدالت نے حلف کے خلاف اپیلوں کو نمٹایا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر