سٹی 42:سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے اپنے ماتحت تمام نجی سکولز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹی فکیشن میں نجی سکولوں کو شامل نہ کرنا سیکرٹری ایجوکیشن کا احسن فیصلہ ہے، ایسوسی ایشن کےماتحت نیٹیو، امریکن لائیسٹف،ایجوکیٹرز ،کپس اور اسٹینڈرز سکول کھلے رہیں گے۔
قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق چھٹیوں کاسلسلہ یکم جولائی سے یکم اگست تک جاری رہے گا.یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام اسکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند ہونگے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔