نصیرالدین شاہ کی طبیعت بھی ناساز،اسپتال منتقل

نصیرالدین شاہ کی طبیعت بھی ناساز،اسپتال منتقل
کیپشن: Naseeruddin Shah was shifted to hospital due to ill health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا .
نصیرالدین شاہ کے مینیجر  کے مطابق اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکار گزشتہ دو دن سے طبی نگرانی کیلئے اسپتال میں  داخل ہیں ۔اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور  علاج کے دوران ان کے پھیپھڑوں میں غیر ضروری چیز بھی دیکھی گئی  ہے۔
یاد رہے گزشتہ برس بھی  نصیرالدین شاہ  کی طبیعت  کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھیں جس کے بعد ان  کے بیٹے نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ اداکار کے بیٹے ویوان شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابا بالکل  خیریت سے ہیں، انہوں نے اداکار   نصیرالدین شاہ کی طبیعت  کی خبروں کو بے بنیا افواہیں قرار دیا تھا۔