کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

Corona notification
کیپشن: Corona notification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یکم جولائی سے 31 جولائی تک برقرار رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز میں کمرشل سرگرمیوں پر رات دس بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی، دکانیں کمرشل مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے تک جاری رہ سکتی ہیں، فارمیسز، میڈیکل سٹورز، فلنگ اسٹیشنز، طبی مراکز، بیکریز، تندور، پوسٹل سروس، ملک شاپس، کیٹل، فروٹ وسبزی منڈیاں، ای کامرس، ٹیک آویز سروس، کال سینٹرز، کورئیر سروس کو چوبیس گھنٹے کام کرنے اجازت دے دی گئی، اتوار کے روز کمرشل کاروباری مراکز بدستور بند رہیں گے۔ فارمیسز، میڈیکل سٹورز، فلنگ اسٹیشنز، طبی مراکز، بیکریز، تندور، پوسٹل سروس، ملک شاپس 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ 

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب انڈور ہونے پر 200 افراد جبکہ آوٹ ڈور میں 400 افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی قرار دے دی گئی، شادی ہال انتظامیہ اسٹاف کی ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی۔

سیکرٹری ہیلتھ   سارہ اسلم  کا کہنا ہےکہ ریسٹورنٹس انتظامیہ 50 فیصد تعداد کے ساتھ انڈور ڈائننگ سروس رات 11 بجکر 59 منٹ تک جاری رکھ سکے گی، ریسٹورنٹس میں آوٹ ڈور ڈائننگ سروسز بھی رات 11 بجکر 59 منٹ تک جاری رکھی جاسکیں گی، ریسٹورنٹس انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز، واٹر سپورٹس کو بھی پچاس فیصد کی صلاحیت کے ساتھ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ، تمام سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز کو مکمل حاضری سے آپریشنل رہنے کی اجازت  دے دی گئی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو بھی  70 فیصد کپیسیٹی کے ساتھ آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

سارہ اسلم  کا کہنا ہےکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے مزارات اور مذہبی مقامات کوعوام کے لیے کھول دیا گیا، 30 سال سے کم عمر شہریوں کے  مزارات پر جانے پر پابندی برقرار رہے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer