سٹی 42 : شہر میں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کےخلاف بڑا آپریشن کیا گیا ۔
چیف آفیسرایم سی ایل اورایم اوریگولیشن کی نگرانی میں کارروائیاں انجام دی گئیں، پرائیویٹ املاک پرقائم غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف ایکشن لیا گیا ۔ شہربھرمیں 50 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈزسیل کردیئےگئے۔
پارکنگ فیس میں اوورچارجنگ پربھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ زائدپارکنگ فیس وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری زائدپارکنگ وصول کرنیوالوں کیخلاف شکایت درج کرائیں۔
انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی پارکنگ،اوورچارجنگ کیخلاف آپریشن تیزکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔