سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا۔ حکومت اپنی مدت ہر ممکن پوری کرے گی
محسن نقوی نے کہا فیلڈ مارشل جتنےمرضی تعلقات ٹھیک کر لیں ہم سیاستدانوں کو تعلقات لا کر دے دیں لیکن جب تک سیاستدان ملک کا نظام ٹھیک نہیں کریں گے اس وقت تک ان کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ،اگر ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو کوئی فائدہ نہیں۔فیلڈ مارشل نے بارہا کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دوں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔صرف نون لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں میری ذاتی رائے میں پی ٹی ائی کو بھی اس نظام کو بہتر کرنے میں اکٹھا ہونا چاہیے۔یہ حکومت اپنی مدت ہر ممکن پوری کرے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہامیں صدارتی نظام کی بات بھی نہیں کر رہا۔میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا،وزیر خارجہ نہیں جا رہا ۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی۔