عاجز جمالی: سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں نافذ دفعہ 144 میں توسیع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، جبکہ متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔