ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈز کیس : بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرکے رہائی کیلئے استدعا

 190 ملین پاؤنڈز کیس : بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرکے رہائی کیلئے استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی آئینی عدالت  میں 190 ملین پاؤنڈز   کیس ؛ بشری بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔

ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا  کی گئی ۔ بشری بی بی نے سزا معطلی کی استدعا طبی بنیادوں پر کی ۔ اپیل کے مطابق دوران قید بشری بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی،دوران قید بشری بی بی کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی،۔

خاتون ہونے اور بیماری کے باعث بشری بی بی ضمانت کی مستحق ہیں،بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بھال سے محروم رکھا گیا۔نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔