جنید ریاض:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے 10 فیصد مستحق طلبہ کو مفت داخلہ نہ دینے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ہر کلاس میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت داخلہ دینا لازمی ہے اور ان سے داخلہ، ٹیوشن یا سکیورٹی فیس بھی وصول نہیں کی جا سکتی۔
تمام پرائیویٹ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر 10 فیصد کوٹے پر داخل کیے گئے طلبہ کا مکمل ریکارڈ اور عملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ کوٹے پر داخلہ نہ دینے والے سکولوں کے خلاف رجسٹریشن معطل کرنے یا بھاری جرمانہ عائد کرنے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔