(سٹی42)سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کردیا گیا۔
ہفتے کے چھ روز اسکولزاور کالجز میں تدریسی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ ہوگیاجس کامحکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔ یکم اگست سے اس فیصلے پرعملدرآمد کا آغاز ہوگاجس کے بعدتمام سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں چھ دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے ہفتہ تک کلاسز ہوں گی۔