سٹی42: چینی کا سٹاک رکھنے والے سٹور کئی ہفروں سےعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لیکن آج حکومت خاموش تماشا دیکھتے دیکھتے اچانک حرکت میں آ گئی۔
صوبائی حکومت کی ہدایت پر پیرا فورس کومہنگی چینی فروخت کرنے والوں کی شامت لے آئی۔ آج مہنگی چینی بیچنے والے بڑے سٹور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
پیرا فورس نے چینی مہنگی بیچنے میں ملوث امتیاز سٹور گلبرگ کو 50 ہزار جرمانہ کر دیا ۔
امتیاز سٹور میں چینی 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔
مہنگی چینی کی فروخت پر پیرا فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امتیاز سٹور گلبرگ کو 50 ہزار جرمانہ کر دیا ۔
پیرا ایس ای ڈی او ماڈل ٹاؤن وسیم عباس نے کاروائی کی۔ امتیاز سٹور پر 173 فی کلو کا ڈسپلے بھی لگوا دیاگیا۔
