ویب ڈیسک : وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی، بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی، کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔