ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   نوجوان خاتون اور مرد کے قتل کی تفتیش کا کھرا  گوجرانوالہ پہنچ گیا, گیارہ گرفتاریاں

Violence against women, blind murder Christian youth murdered, honour killing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نوجوان خاتون اور مرد کے قتل کی تفتیش کا کھرا کراچی سے گوجرانوالہ پہنچ گیا، پولیس نے  گوجرانوالہ سے مقتولہ  لڑکی کے بھائی اور دس دوسرے افراد  کو گرفتار کر لیا۔ 
 گوجرانوالہ میں پولیس نے گیارہ افراد کو   گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول نوجوان کا تعلق مسیھی برادری سے تھا۔
 حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ لڑکی کا بھائی بھی شامل ہے جب کہ مقتولہ کی فیملی کے کئی ارکان کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
کراچی میں کلفٹن کے علاقہ  بوٹ بیسن کےقریب سے  نوجوان لڑکی اور لڑکے کے قتل کے بعد ان کی ؛اشیں ملی تھیں۔ پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں شوہر اور بیوی تھے جنہوں نے چند روز پہلے شادی کی تھی۔

اس کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو شواہد ملے جن کی بنا کر  کراچی پولیس نے گوجرانوالہ جا کر وہاں سے  11 افراد کو  حراست  میں  لے لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی پولیس نے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہونے کے بعد گوجرانوالہ سے  11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے  جب کہ  مقتولہ کی فیملی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

 کلفٹن سے جوڑے کی لاش ملنے کے بعد مقتول کے والد نے لڑکی کے بھائی پر شک ظاہر کیا تھا۔
 ابتدا مین پولیس نے گوجرانوالا سے4 افرادکوگرفتارکرلیا تھا، اب مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
مقتولین کو قریب سے سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
 

ڈی آئی جی ساؤتھ  کے مطابق مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنےکاکہا ہے۔

کیس کا پس منظر 
 کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ تفتیش سے یہ سامنے آیا کہ اس  جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ملی۔

تفتیش کے دوران مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

مزید معلوم ہوا کہ مقتول لڑکے کا تعلق مسیحی برادری سے تھا،  مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور اس کے ساتھ قتل ہونے والی خاتون نے  22 جولائی کو ہی اس کے ساتھ شادی کی تھی۔