ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع

صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھو: پنجاب میں صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع، تمام منصوبوں کی نگرانی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے کی جائیگی۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف ، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب اور متعلقہ افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہسپتالوں کو آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 13 نئے فیڈرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، مریم نواز ہیلتھ کلینکس، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام و دیگر اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور و دیگر اضلاع میں کیتھ لیبز کے قیام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، وزیر صحت نے تمام ورٹیکل پروگرامز کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ تمام پروگرامز کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا،صوبے میں 4ہزار سے زائد ہیلتھ فیسیلٹیز کی ری ویمپنگ جاری ہے،کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے تحت گھروں کی رجسٹریشن کے ڈیٹا کی تصدیق کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام 2مراحل میں مکمل کیا جا ئے گا، پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ تیس ہزار گھروں کی جیو ٹیگنگ مکمل ہو چکی ۔