شاہین عتیق:بیرون ملک ،جان کا خطرہ ہونے یا کسی مجبوری کے تحت عدالت تک بیان قلمبند کرانے کے لیے نہ آسکنے والے سائلین کو ہائی کورٹ نے ویڈیو لنک کی بڑی سہولت فراہم کر دی۔
ہائی کورٹ نے تمام سیشن ججوں کو عدالتوں کے اندراور باہر ایل سی ڈی لگانے کی ہدایت جاری کر دی،ایل سی ڈی کی چوڑائی چودہ انچ اور لمبائی بیس انچ ہو گی، سماعت عدالت میں اردو میں اور باہر سکرین پر انگلش میں دیکھی جا سکے گی۔
عدالتوں کے باہر ویڈیو لنک کے فارم لٹکا دیے جائیں گیے جہاںسے وکلا ءیا سائل فارم لے کر اپنی عدالت کے جج کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان یا شہادت قلمبند کرانے کی درخواست کرے گا،ویڈیو لنک بیان کی کاپی فراہم نہیں کی جاے گی،جو بیان یا شہادت کے لیے درخواست دے گا وہی گواہوں کوایک جگہ یکجا کرنے کا ہابند ہوگا،ویڈیو لنک جو بیان قلمبند کرائے گا جو اخراجات آئیں گے، وہ درخواست گزاربرداشت کرے گا۔
ہائی کورٹ کے اس بڑے اقدام پر عمل درآمد عدالتی تعطیلات کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔