ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور کو مبارکباد

وزیراعلی پنجاب کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلی مریم نواز شریف کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباددی، وزیراعلی مریم نواز شریف نےمیٹرو ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

 مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے ، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ 

اورنج ٹرین میں بطور پہلی خاتون ڈرائیور تعینات ہونیوالی ندا صالح ٹرانسپورٹیشن انجینئر ہیں, 26سالہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی.

ندا صالح نے اورنج لائن میں شمولیت 2023 میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئر اختیار کی, ندا صالح نے ٹرین ڈرائیور کی تربیت کا آغاز مئی 2024 میں کیا.

ندا صالح نے تربیت چینی ماہرین وانگ ژی وین ، ہوانگ دی وی ،سفیان ساجد سے حاصل کی, ندا صالح نومبر 2024سے بطور ٹرین ڈرائیور فرائض کی انجام دے رہی ہیں.