لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس کے بعد ایک اور نئی قسم سامنے آگئی

لاہور میں کورونا ڈیلٹا وائرس کے بعد ایک اور نئی قسم سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آنے پر ملکی صورت حال ایک بارپھر سنگین ہوچکی ہے جبکہ ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے بعد ایک اور نئی قسم سامنے آگئی، نئی قسم کے متعدد کیسز بھی سامنے آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے نظام زندگی کو پھر متاثرہ کرنا شروع کردیا، مہلک وائرس سے شکار مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، لاہور کے بعد شہر قائد کے حالات سنگین ہیں جس پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے اجلاس میں اہم فیصلے کیے اس حوالے سےکراچی میں کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرحالات مزید سنگین ہورہے جبکہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کے بعد کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کا خطرہ سر اٹھانے لگا،لاہور میں کورونا وائرس کی نئی قسم کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے کیسز سامنے  آنے لگے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے،خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ صوبہ سندھ نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ٹرینڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیاگیا،وفاق سندھ میں آکسیجن بیڈ اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کرے گا،آکسیجن کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا،‏سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer