سٹی 42: حکومت کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ, نیپرا نے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ ،نیپرا نے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی, تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کےساتھ بجلی ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے۔
سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔ ممبرسندھ نیپرا کہا اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں۔
رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل12 جولائی2021 کو بھی بجلی26 پیسے سستی کی تھی۔ کمی کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی کا 1سال کیلئے 6 ارب 70 کروڑکا ریلیف ملے گا۔