(عظمت اعوان)سروسز ہسپتال کی لفٹیں خراب،سیڑھیوں سےلیجاتےمریض دم توڑ گیا۔
مریض کی حالت تشویشناک تھی، مریض کو لواحقین کندھوں پراٹھاکرلیجارہےتھے کہ اسی دوران افسوسناک واقعہ پیش آ گیا اور مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لفٹیں خراب ہونے سے لواحقین مریضوں کو کندھوں پراٹھاکربالائی منزلوں میں لیجانےپرمجبور ہیں۔سروسزہسپتال کی 3دن سے لفٹیں خراب ہیں تاہم کسی نے بھی نوٹس نہ لیا۔