سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر

سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے لیے بھی اچھی خبر، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر ایم پی ایز ہوسٹل کی توسیع اور ملازمین کے لیے فلیٹ کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے جہاں رواں سال کے اختتام تک پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی، وہیں اسمبلی مسجد کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے، اب پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے لیے سو سے زائد فلیٹس بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ پیپلز ہاؤس اور ایم پی اے ہوسٹل کی توسیع کا باقاعدہ کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے ہدایت کی ہے کہ تمام تر تعمیراتی کام نہ صرف جلد مکمل کیا جائے بلکہ تعمراتی کام معیاری اور مثالی بھی ہونا چاہیے۔

ادھر پنجاب اسمبلی کو دوسرے پارلیمانی سال کے سو دن مکمل کرنے کے لیے مزید چھ روز کا اجلاس درکار ہیں۔ پارلیمانی قواعد کے مطابق ایک سال میں کم از کم سو دن کا اجلاس کرنا ہوتا ہے، تاہم پنجاب اسمبلی تاحال 94 دن کا اجلاس کرسکی ہے، پارلیمانی سال کے ایام پورے کرنے کے لیےعید کے بعد سات اگست سے اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔