وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل تشکیل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں گڈ گورننس کونسل تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ا کبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں گڈگورننس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس، فیاض الحسن چوہان، انصر مجید خان نیازی، مشیر آصف محمود،ارکان پنجاب اسمبلی، سید یاور عباس بخاری، عائشہ چودھری، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم عباسی، چودھری محمد عدنان، محمد لطیف نذر اور سیکرٹری گڈگورننس کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کرنل(ر) اعجاز منہاس کونسل کے ممبران ہوں گے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت گڈگورننس کونسل کا پہلے اجلاس میں عوام کے مسائل کے حل، سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈگورننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور حکومت کی کارکردگی کو موثر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے، دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکرزمینی حقائق خود دیکھتا ہوں،  گزشتہ رات لاہور کا تین گھنٹے تفصیلی دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی، کوتاہی اورفرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لاہورکے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا، گڈگورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے، بغیر پروٹوکول دورے سے جو فیڈ بیک ملتا ہے،اس سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں عوام کا نمائندہ ہوں اوران کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔صوبائی وزراء اورمنتخب نمائندے بھی اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے وزٹ کریں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer