ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مین ہول واقعہ؛ صوبہ بھر کے تعمیراتی پروجیکٹس پر سیفٹی اقدامات مزید موثر کرنے کا فیصلہ

مین ہول واقعہ؛ صوبہ بھر کے تعمیراتی پروجیکٹس پر سیفٹی اقدامات مزید موثر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : داتا دربار کے قریب مین ہول واقعے کے بعد صوبہ بھر کے تعمیراتی پروجیکٹس پر  سیفٹی اقدامات مزید موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سی اینڈ ڈیبلیو افسران کو احکامات جاری کر دئیے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سائیڈ زپر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لیے مضبوط باڑ لگائی جائے. تعمیراتی سائیڈ پر وراننگ سائن، سیفٹی احکامات اور ایمرجنسی ٹیلی فون نمبرز  ڈسپلے کیے جائیں. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سائیڈ پر رات کے وقت لائٹنگ  موجود ہو. اس کے علاوہ کھدائی کے گرد مکمل حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سائیڈ پر کام کرنے والے مزدور بھی سیفٹی سامان کا لازمی استعمال کریں۔ تمام چیف انجنیئرز سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کا سرٹیفکیٹ 3 فروری تک جمع کروائیں. انہوں نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے تمام افسران کو ہدایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.