ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں مین ہولز کے ڈھکن لگنا شروع

 بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں مین ہولز کے ڈھکن لگنا شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کے بھاٹی گیٹ واقعے کے بعد اسلام آباد میں مین ہولز کے ڈھکن لگنا شروع ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کھلے گٹروں کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق سیوریج مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے سے بچانے کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، ان ڈھکنوں کا چوری ہونا معمول بن گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لگایا گیا ڈھکن کچھ دن بعد غائب ہو جاتا ہے، سی ڈی اے کی حدود میں آنے والے مین ہولز کی تعداد 30 ہزار ہے جبکہ 600 سیوریج مین ہولز کے ڈھکن موجود نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق ریٹ رننگ کنٹریکٹ کے لیے 1700سیوریج مین ہولز کو کور کرنے کا کہا ہے، اتنی تعداد کا مقصد مستقبل میں ڈھکن کے چوری ہونے یا ٹوٹ جانےکے لیے ہے۔