ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بسنت کی تیاریاں، 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے مختص

 بسنت کی تیاریاں، 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور انتظامیہ کی بھرپور تیاریاں شروع ،  اندرون لاہور کے 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کے لیے مختص کر دی گئی ہیں جبکہ حکام نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سکولوں کی رپورٹ بھی بھجوا دی ہے۔

ان سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ، دہلی گیٹ، سید مٹھا بازار اور شاہ عالم گیٹ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ وکٹوریل گرلز ہائی سکول، تکیہ سادھواں، کابلی مل اور چونا منڈی کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

حکام نے سکولوں میں نگران عملے کو بسنت کے تین روز چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سکول وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، اور ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ ہیڈز کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔