ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں بڑھا دی گئیں

کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں بڑھا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک ماں اور اس کی بیٹی ہلاک ہو گئیں جس کے بعد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ٹریفک سیکٹرز میں بغیر ڈھکن والے مین ہول اور گٹر کی نشاندہی کریں اور ان کی تصاویر بنا کر رپورٹ کریں۔ ٹریفک وارڈنز کو یہ رپورٹ بذریعہ وائرلیس میسج فوری طور پر ٹریفک پولیس کو بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ خطرناک مقامات کی فوری نشاندہی اور بندش ممکن ہو سکے۔