سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی خود ہیں، پرویز خٹک

سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی خود ہیں، پرویز خٹک
کیپشن: Pervez Khattak, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی خود ہیں۔

پرویز خٹک نے نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غرور اور تکبر کی سزا ملی۔ بانی پی ٹی آئی کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کو غریب تر بنانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں نے قرضے لے کر ملک کا خانہ خراب کیا۔