چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سےایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

Chief of Army Staff, City42 , Iran, Foreign Minister Amir Abdullahyan, Pakistan-Iran Border, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبدللہیان نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے اس ملاقات میں ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے اخترام کی مرکزیت پر زور دیا۔ انہوں نے ریاست کی خود مختاری کو مقدس، ناقابل تسخیر اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کا سب سے اہم جزو قرار دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے مشاہدہ کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، بہتر کوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ سی او اے ایس نے سلامتی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پائیدار مصروفیت اور دستیاب مواصلاتی ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ خطرات کے خلاف رابطہ کاری اور ردعمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ملک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے اور برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ دونوں اطراف نے سرحدی علاقے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس کی نشاندہی دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ناگزیر ضرورت کی حیثیت سے کی گئی۔