ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے پریشان کن خبر

Sui gas pressur,decreased,City42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں ایک بار پھر گیس قلت پیدا ہو گئی، بارش کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ڈیمانڈ بڑھ گئی، طلب و رسد میں فرق ہونے سے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس پریشر کم ہو گیا۔
شہر میں سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے صارفین نے گیس کا استعمال بڑھا دیا ہے جس پر پریشر کم ہونا شروع ہو گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ چند روز دھوپ نکلنے کی وجہ سے گیس کی طلب کم ہوئی تھی اور سسٹم میں بہتری آئی تھی تاہم بارش کی وجہ سے ایک بار پھر سسٹم پر گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے سسٹم پر بوجھ پڑ رہا ہے اور صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس نہیں مل رہی ہے، گیس قلت کی وجہ سے صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔