ویب ڈیسک: چودھری شجاعت ق لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں، فیصلے کی گھڑی آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن چودھری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ سال اگست میں فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کیخلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔