رہائش گاہ سیل کرنے پر شیخ رشید کاردّ عمل

 رہائش گاہ سیل کرنے پر شیخ رشید کاردّ عمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ رات میں مجھے گرفتارکرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا، یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیاہے۔

متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس  سیل کرنے پر ردّ عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ معاملے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں حویلی میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا،  لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیاجائے، یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ اب بدمعاشی پر اتر گئےہیں، اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer